ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئےسرینگر کے ضلع مجسٹریٹ شاہد اقبال چودھری نے بتایا کہ جیل میں ایسا واقع ہونا تشویش ناک ہے اور ایسا حادثہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے اس واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پچھلے ہفتے جیل کی ایک جوڈیشل کمیٹی کی رپورٹ کے بعد وہاں کچھ بیرکوں میں مرمت کا کام کیا جانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سینٹرل جیل میں 525 سے زیادہ قیدی ہیں جن میں کچھ شکایت کو لے کر پہلے ہی ابال تھا اور کل شام کے کھانے کے بعد انہوں نے تنائو کھڑا کیا اور تشدد پھوٹ پڑا۔
انہوں نے کہا کہ قیدیوں نے جیل سکیورٹی پر حملہ کیا اور چار گیس سلنڈروں کی مدد سے کا دھماکے کیے جس سے وہاں چار بیرکو اور دیگر تعمیرات میں نقصان پہنچا۔