سری نگر، جموں وکشمیر: وادی کے بیشتر علاقوں میں کئی روز سے بارشوں کے سبب معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔ کئی علاقوں میں سیلابی صورتِحال نے تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔ لیکن اب موسم میں بہتری آگئی ہے اور اسی کے ساتھ ہی دریا جہلم اور دیگر آبائی ذخیروں میں پانی کی سطح میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ Weather to Improve in J&K.محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے ایک سینیئر آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "جہاں ایک طرف موسم میں بہتری آ رہی ہے وہیں جہلم کے مختلف مقامات پر پانی کی سطح آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وِشو اور رامبیارا نالہ میں گزشتہ کچھ دنوں میں شدت کی بارش ہوئی تھی۔" Improved Flood Situation in Jammu and Kashmir
Improved Flood Situation in JK: جموں و کشمیر میں سیلاب کی صورتحال میں بہتری
پانچ روز تک مسلسل بارش کے بعد جموں و کشمیر میں سیلاب کی صورتِحال پیدا ہو گئی تھی تاہم اب موسم میں بہتری کے ساتھ ہی دریا جہلم اور دیگر آبائی ذخیروں میں پانی کی سطح میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے وادیٔ کشمیر میں 28 جون تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ Flood Update Advisory Kashmir
جموں و کشمیر میں سیلاب کی صورتحال میں بہتری
ڈپٹی ڈائریکٹر نے وادیٔ کشمیر کے تمام چیف میڈیکل آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع میں CHOS، ہیلتھ ایجوکیٹرز کو تیار کریں تاکہ کمیونٹی میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بیداری پیدا کی جا سکے۔ محکمہ نے لوگوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ پانی کو 20 منٹ ابالنے کے بعد ہی پئیں، پینے کے پانی کے ذخیرہ کرنے والے برتنوں کو دھوئیں، کھانا کھانے سے پہلے اور واش روم استعمال کرنے کے بعد صابن سے ہاتھ دھوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: