اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hailstorm damaged fruit orchards ‌ژالہ باری سے ہوئے نقصان کیلئے متاثرین کسانوں کو فوری امداد فراہم کیا جائے، نیشنل کانفرنس - کشمیر میں بجلی کٹوتی

ژالہ باری سے جہاں سیب اور دیگر پھلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے، وہیں برفباری سے پھلوں کے پیڑ اکھڑ آئے ہیں اور پھلوں سے بھرے شاخ بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ ایسے ہی دھان کی فضل اور ساگزاروں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

immediate-relief-should-be-provided-to-the-affected-farmers-in-kashmir-national-conference
ژالہ باری سے ہوئے نقصان کیلئے متاثرین کسانوں کو فوری امداد فراہم کیا جائے، نیشنل کانفرنس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 10:25 PM IST

سرینگر:نیشنل کانفرنس نے وادی میں موسم کی خرابی سے ہوئے نقصان پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کی فوری امدادکاری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔نیشنل کانفرنس نے وادی میں مسلسل بارشوں، قہر انگیز ژالہ باری اور قبل از وقت برفباری سے میوہ باغات، فصلوں اور ساگزاروں کو ہوئے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔پارٹی لیڈران نے کہا کہ موسم کی خرابی سے کسانوں اور مالکانِ باغات کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔
ژالہ باری سے جہاں سیب اور دیگر پھلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے، وہیں برفباری سے پھلوں کے پیڑ اکھڑ آئے ہیں اور پھلوں سے بھرے شاخ بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ ایسے ہی دھان کی فضل اور ساگزاروں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شدید بارشوں، ژالہ باری اور برفباری سے کسانوں کی فصلوں کو ہوئے نقصان کا ایک بااختیار کمیٹی کے ذریعہ تخمینہ لگا کر غریب عوام کو معقول اور مناسب معاوضہ دیا جائے۔

مزید پڑھیں:Hailstorm damaged fruit orchards ژالہ باری سے میوہ باغات کو شدید نقصان،کاشتکار پریشان
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں حکومت ایسی صورتحال سے متاثر ہوئے لوگوں کی امدادکاری سے قاصر ہے، اور خدانخواستہ کہیں امداد دی بھی گئی تو وہ اتنی کم تھی کہ وہ متاثرین کیساتھ ایک مذاق ثابت ہوا۔ پارٹی لیڈران نے حکومت پر زور دیا کہ موسم کی خرابی کو بہانہ بنا کر بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی بندکیا جائے اور صارفین کو معقول اور مناسب بجلی سپلائی فراہم کرنے کیلئے ٹھو س اقدامات اٹھائے جائیں۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details