سرینگر:انجمن اوقاف جامع مسجد نے وادی میں مسلسل خشک سالی اور باراں نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوئی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارش اور برفباری کے اس موسم میں خشک سالی کی وجہ سے نہ صرف کاشتکاری سے وابستہ لوگوں میں فکر و تشویش، بلکہ عام انسان کیلئے بھی متعدد بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
اوقاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انجمن اوقاف جامع مسجد کے زیر اہتمام اس سلسلے میں12 جنوری2024 کو بعد از نماز جمعہ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا جارہا ہے اور لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ توبہ و استغفار کی نماز میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں، تاکہ اللہ کی عنایت ہم پر نازل ہو اور اس کٹھن موسمی صورتحال سے نجات مل سکے۔
ائمہ مساجد میں نماز استسقاء اور دعاؤں کا اہتمام کریں: انجمن اوقاف - خشک سالی
Salatul Istisqa in kashmir انجمن اوقاف جامع مسجد نے وادی میں مسلسل خشک سالی اور باراں نہ ہونے کی وجہ سے 12 جنوری کو بعد از نماز جمعہ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں "نماز استسقاء" کا اہتمام کیا ہے۔
Published : Jan 11, 2024, 6:40 PM IST
مزید پڑھیں:
بیان میں کہا گیا کہ اہالیان کشمیر کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک زبردست آزمائش اور ابتلا کا سامنا ہے اور جس طرح کشمیری سماج میں ہر طرح کے انحطاط اور بے راہ روی نے اپنی جگہ بنا لی ہے جس کی وجہ سے ہمیں اللہ کی طرف سے آزمائش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس طرح کی آزمائشوں کے وقت ہمیں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں رجوع کرکے دعائوں کا سہارا لینا چاہئے اور ثابت قدم رہنے کی توفیق مانگنی چاہئے تاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس مشکل وقت سے نکلنے کا حوصلہ عطا کرے۔