اردو

urdu

ETV Bharat / state

Iltija Mufti Press Conference پی ڈی پی پر کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے، التجا مفتی

پی ڈی پی میڈیا ایڈوائزر التجا مفتی نے کہا کہ انتظامیہ بار بار پی ڈی پی کو نشانہ بنا رہی ہے اور ہماری قیادت کو جمہوری حقوق حاصل کرنے سے روک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 2019 کے بعد کسی کو بھی آواز اٹھانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

Iltija Mufti
التجا مفتی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2023, 4:32 PM IST

پی ڈی پی پر کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے، التجا مفتی

سرینگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹیمیڈیا ایڈوائزر التجا مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف احتجاج اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک پروگرام تیار کیا تھا، لیکن بدقسمتی سے جموں و کشمیر انتظامیہ نے پارٹی کے لیڈروں کو گھروں میں نظر بند کیا گیا اور کئی رہنماؤں کو پولیس تھانوں میں بلا کر حراست میں رکھا گیا ہے۔

سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لوگ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک احتجاج کر رہے ہیں، لیکن ہم سمجھنے سے قاصر ہیں کہ حکام ہمیں اسرائیل کے خلاف آواز اٹھانے کی اجازت کیوں نہیں دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں ہر ایک کو اپنی بات رکھنے کا حق ہے لیکن جموں و کشمیر میں 2019 کے بعد انتظامیہ کسی کو بھی آواز اٹھانے کی اجازت نہیں دی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کو توڑنے کا پہلا حکم نئی دہلی سے آیا، جس کے بعد بہت سے لیڈران نے پارٹی چھوڑ دی تھی،اور اب جو بھی لیڈر پارٹی میں بچھے ہیں، وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر آج احتجاج کرنے والے تھے، لیکن حکام کو ان کے احتجاج پر بھی اعتراض ہے جس کے بعد ان رہنماؤں کو نظر بند کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینیئر نائب صدر عبدالرحمٰن ویری، جنرل سیکرٹری غلام نبی لون ہانجور کو پولیس نے گھر میں ہی نظر بند رکھا ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے ضلع بڈگام کے پارٹی صدر محمد یاسین بھٹ کو پیر کی شب حراست میں لیا ہے اور ان کو چاڈورہ تھانے میں قید کیا ہے۔وہیں ضلع گاندربل کے پارٹی صدر ظہور احمد اور دیگر کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے سے قبل پی ڈی پی رہنماؤں پر کریک ڈاؤن: پی ڈی پی ترجمان

انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کیوں جموں و کشمیر انتظامیہ بار بار پی ڈی پی کو نشانہ بنا رہی ہے اور ہماری قیادت کو جمہوری حقوق حاصل کرنے سے روک رہی ہے۔ التجا مفتی نے کہا کہ اگر ہماری خارجہ پالیسی فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے تو پھر ہمیں جمہوری طریقوں سے کیوں روکا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکام پی ڈی پی کے ساتھ ملک دشمن سلوک کرتی ہیں اور جموں و کشمیر انتظامیہ ہم سے یہ جمہوری حق کیوں چھین رہی ہے۔

غور طلب ہے کہ ماضی میں کشمیر میں اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت کے خلاف مظاہرے ہوتے تھے تاہم اس مرتبہ حکام اس قسم کے احتجاج پر پابندی عائد کر رہی ہے۔ پانچ اگست 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بی جے پی سرکار اور جموں کشمیر انتظامیہ نے وادی میں کسی بھی احتجاج پر سخت پابندی عائد کر رکھی ہے۔ انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ وہ وادی میں کسی بھی سیاسی جماعت یا سماج مخالف عناصر کو پر امن ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ڈی پی کا اسرائیل کے خلاف سرینگر میں احتجاج

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں مہلوکین کی تعداد 5 ہزار 200 سے زائد ہوچکی ہے، جس میں 2 ہزار 55 بچے اور 1100 خواتین بھی شامل ہیں۔ غزہ میں کُل زخمیوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ غزہ میں 830 بچوں سمیت 1500 افراد لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details