اس سے قبل محبوبہ مفتی کی بیٹی نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی۔ عرضی میں کہا گیا تھا کہ 'انہیں گورنر انتظامیہ ایک ماہ سے اپنی والدہ سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے'۔
تاہم آج سپریم کورٹ میں محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کی عرضی پر سماعت ہوئی جس میں انہیں اپنی والدہ سے علیحدگی میں ملاقات کرنے کی اجازت دی گئی۔
التجا اس وقت چنئی میں ہیں اور انہیں چنئی سے سرینگر کا سفر کرنے کی اجازت دی گئی، مفتی محبوبہ مفتی کی چھوٹی بہن روبیعہ سعید چنئی میں رہتی ہیں۔
محبوبہ مفتی کی بیٹی کو والدہ سے ملنے کی اجازت - jammu and kashmir news
سپریم کورٹ نے جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو اپنی والدہ سے ملنے کی اجازت دے دی۔
کشمیر: محبوبہ مفتی کی بیٹی کو والدہ سے ملنے کی اجازت
تاہم سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ سرینگر کے دوسرے حصوں میں بھی جاسکتی ہیں۔
واضح رہے وادی کشمیر میں مسلسل ایک ماہ سے قدغنوں اور بندشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے سے قبل ہی سیاسی جماعتوں کے سربراہان سمیت کئی ہند نواز رہنماؤں کو سرینگر کے سنتور ہوٹل میں نظر بند رکھا گیا ہے۔ ان رہنماؤں میں ریاست کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ بھی شامل ہیں۔
Last Updated : Sep 29, 2019, 12:32 PM IST