اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جمہوریت کی بقا کے لیے انتظامیہ گرفتار شدگان کو رہا کرے' - وزیر اعظم مودی

پی اے جی ڈی کی جانب سے منعقدہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے 4 جی کی بحالی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم 5 جی انٹرنیٹ کی بات کرتے ہیں لیکن جموں و کشمیر کی عوام 4 جی انٹرنیٹ کے لیے ترس رہے ہیں۔

پیپلز الائنس فار گپکار اعلامیہ کی میٹنگ
پیپلز الائنس فار گپکار اعلامیہ کی میٹنگ

By

Published : Dec 24, 2020, 5:34 PM IST

پیپلز الائنس فار گُپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کے لیڈران کی جمعرات کو سرینگر میں واقع رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ ہوئی۔

پیپلز الائنس فار گپکار اعلامیہ کی میٹنگ

میٹنگ کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے الائنس کے صدر اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت جموں و کشمیر میں جمہوریت کی بقا چاہتی ہے تو حال ہی میں جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کو فوری طور رہا کیا جانا چاہئے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فور جی موبائل انٹر نیٹ کی بحالی کے ساتھ ساتھ وادی میں رواں چلہ کلان کے دوران بجلی اور پانی کی بھر پور فراہمی کا بھی بندوبست کیا جانا چاہئے۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ "وادی میں 4 جی انٹرنیٹ جلد بحال کیا جائے۔ طلباء، تاجر سب کا کام متاثر ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم 5 جی انٹرنیٹ کی بات کرتے ہیں اور وادی میں ابھی 4 جی کے لیے لوگ ترس رہے ہیں'۔ انہوں نے حراست میں لیے گئے تمام لیڈران کی جلد رہائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا''۔

الائنس کے ترجمان اور پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے ڈی ڈی سی انتخابات میں بھاری تعداد میں ووٹ ڈالنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی اس پہل کا احترام کرے۔

پیپلز الائنس فار گپکار اعلامیہ کی میٹنگ

سجاد لون نے کہا کہ آزاد امیدواروں کو اپنے ساتھ لانے کے لیے بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر کچھ جماعتوں کے ذریعہ کوششیں کی جا رہی ہیں جن سے باز رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات پر امن طور پر اختتام ہوئے ہیں لیکن اب احتیاطی نظر بندیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ موصوف نے حال ہی میں گرفتار کئے جانے والوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان غیر قانونی گرفتاریوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا لیکن سیاسی سرگرمیاں جاری رکھوں گا: عمر عبداللہ

ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کونسل انتخابات کے نتائج آنے کے بعد یہ پی اے جی ڈی لیڈران کی پہلی میٹنگ تھی۔ پی اے جی ڈی کی نائب صدر محبوبہ مفتی کی طبیعت ناسازگار ہونے کی وجہ سے وہ اس میٹنگ میں شرکت نہیں کر پائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details