سرینگر میں پارٹی کی تقریب کے حاشیہ پر کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی سرکار کی جانب سے غیر ملکی سفارتکاروں کو وادی کے دورے پر لانے سے سرکار بین الاقوامی سطح پر یہ تاثر دے رہی ہے کہ کشمیر ایک مسئلہ ہے اور یہاں حالات سازگار نہیں ہیں۔‘‘
انہوں نے مرکزی سرکار سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کےبقولاگرکشمیر میں حالات بہتر ہوئے ہیں اور کشمیر ملک کا اندرونی مسئلہ ہے تو سفارتکاروں کے وفود کو یہاں کیوں مدعو کیا جا رہا ہے؟
انہوں کہا کہ سرکار کی حریف جماعتوں نے متعدد بار مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ وفد کو وادیءکشمیر کا دورہ کرنا چاہئے تاکہ یہاں کے زمینی حالات سے ملک کو آگاہ کیا جائے، لیکن ایسے مطالبات مسترد کئے جارہے ہیں۔