اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: سینٹرو کار سے آئی ای ڈی برآمد، ناکارہ کردیا گیا

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز نے ایک سینٹرو گاڑی سے آئی ای ڈی بم برآمد کیا جس کو بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم نے فوراً ناکارہ بنادیا۔

سینٹرو کار سے آئی ای ڈی برآمد، ناکارہ کردیا گیا
سینٹرو کار سے آئی ای ڈی برآمد، ناکارہ کردیا گیا

By

Published : May 28, 2020, 12:17 PM IST

Updated : May 28, 2020, 12:50 PM IST

آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا پلوامہ پولیس، سی آر پی ایف اور فوج کی بروقت کارروائی کی بدولت آئی ای ڈی دھماکہ کرنے کے ایک منصوبے کو ناکام بنایا گیا ہے۔

سینٹرو کار سے آئی ای ڈی برآمد، ناکارہ کردیا گیا

وجے کمار نے بتایا کہ مصدقہ اطلاعات ملنے پر پلوامہ کے راجپورہ آئین گنڈ علاقے میں جمعرات کی صبح 44 آرآر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک ٹیم نے ایک سینٹرو گاڑی کی تلاشی کی اور اس سے ایک آئی ای ڈی بم برآمد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ گاڑی کا نمبر پلیٹ نقلی ہے اور اس کے ڈرائیور جو غالباً حزب المجاہدین سے وابستہ ہے، نےعلاقے میں ایک ناکے کو توڑ کر گاڑی کو آئین گنڈ کے نزدیک چھوڑ دیا ہے۔

آئی جی کشمیر وجے کمار

ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسند گاڑی کو وہیں چھوڑ کر اندھیرا کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو فوری طور پر جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے برآمد شدہ آئی ای ڈی کو نا کارہ بنا دیا۔

اطلاعات کے مطابق آئی ای ڈی کو ناکارہ بناتے وقت ہوئے دھماکے سے کئی نزدیکی مکانوں کے شیشے چکنا چور ہوگئے اور کھڑکھیوں و دروازوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سینٹرو گاڑی سے آئی ای ڈی برآمد، ناکارہ بنایا گیا

دریں اثنا آئی جی پولیس وجے کمار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی بر وقت کارروائی سے گاڑی سے ایک آئی ای ڈی کو برآمد کرکے ایک بہت بڑی مصیبت کو ٹالا گیا ہے۔

Last Updated : May 28, 2020, 12:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details