سرینگر (جموں و کشمیر):عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے آئی لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کو گزشتہ دو سیزن کے دوران مختصر کر دیا گیا تھا۔ ہوم اور اوے گیمز کے ساتھ ڈبل راؤنڈ ربن سسٹم اس سیزن میں ایک بار پھرشروع کیا گیا ہے۔ اس سیزن میں موہن بگان اور ایسٹ بنگال ایف سی کی عدم موجودگی کے باوجود آئی لیگ میں اب بھی طاقتور اور معروف ٹیمیں ہیں جن میں محمڈن اسپورٹنگ کولکتہ، گوکلم کیرالہ ایف سی اور چنئی سٹی ایف سی قابل ذکر ہیں۔ I League Football at TRC Ground Srinagar
ریئل کشمیر ایف سی نے اس رواں سیزن بخشی اسٹیڈیم کو اپنا ہوم وینیو منتخب کیا تھا۔ تاہم آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے بخشی اسٹیڈیم کی ٹرف کو مسترد کر دیا جس سے ریئل کشمیر ایف سی کو اپنے گھریلو میچوں کو مصنوعی ٹرف ٹی ار سی گراؤنڈ میں منتقل کرنے پر مجبور کیا گیا۔ ریئل کشمیر ایف سی کے کوچ معراج الدین وڈو نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’گھریلو شائقین کے سامنے واپس آنا اور کھیلنا انتہائی خوشی کا موقع ہے ہمارے پاس نئے جذبے اور نئی شکل و صورت کے ساتھ پرعزم ٹیم ہے اور شائقین بھی اس (فرق) کو بخوبی محسوس کریں گے۔‘‘ Real Kashmir Vs Rajasthan United Football Match