اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amit Shah Meetings On J&K: جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال پر 3 جون کو میٹنگ - سکیورٹی صورتحال جموں وکشمیر امت شاہ میٹنگ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 3 جون یعنی جمعہ کے روز جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال اور رواں ماہ شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا سمیت وزارت داخلہ کے سینیئر عہدیدان شرکت کریں گے۔J&K Security Meeting In Delhi

Home Minister Amit Shah to review situation in Kashmir on June 3
جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال پر 3 جون کو میٹنگ

By

Published : Jun 1, 2022, 9:04 PM IST

سرینگر:وزیر داخلہ امت شاہ 3 جون کو جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ "لیفٹیننٹ گورنر کے علاوہ، وزارت داخلہ کے سینیئر عہدیدار اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے عہدیدار میٹنگ میں شرکت کریں گے۔"Amit Shah Meetings On J&K

قبل ذکر ہے کہ یہ میٹنگ وادی میں عسکریت پسندوں کے جانب سے ہندو سرکاری ملازمین کی ٹارگٹ کلنگ اور رواں ماہ شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے تناظر میں ہو رہی ہے۔

ہم آپ کو بتادیں کہ 17 مئی کو جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کو لیکر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سربراہی میں نئی دلی میں تین میٹنگیز منعقد ہوئی۔ ان میٹنگز میں جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال، امرناتھ یاترا کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات اور شہری و سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی ہلاکتوں کے متعلق جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں:

Amit Shah Meetings On J&K: دہلی میں جموں و کشمیر سکیورٹی صورتحال و امرناتھ یاترا کے لیے میٹنگیز منعقد

ABOUT THE AUTHOR

...view details