اردو

urdu

Solidarity in Kashmir Over Hijab Row: کشمیر یونیورسٹی کے باہر باحجاب طالبات کا پھولوں سے استقبال

By

Published : Feb 16, 2022, 8:07 PM IST

کشمیر یونیورسٹی Kashmir University کے مرکزی گیٹ پر مقامی خواتین نے باحجاب طالبات کو پھول Hijab Wearing Students Received Flowers پیش کیے۔ مقامی خواتین کو کشمیر یونیورسٹی کے باہر ہاتھوں میں پھول اٹھائے انتظار کرتے دیکھا گیا۔ بعد میں وہ ان طالبات کو پھول پیش کر رہی تھیں جنہوں نے حجاب پہن رکھا تھا۔

Solidarity in Kashmir Over Hijab Row: کشمیر یونیورسٹی کے باہر باحجاب طالبات کا پھولوں سے استقبال
Solidarity in Kashmir Over Hijab Row: کشمیر یونیورسٹی کے باہر باحجاب طالبات کا پھولوں سے استقبال

کشمیر یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ پر علاقے کی باحجاب خواتین نے یونیورسٹی میں داخل ہونے والی ان طالبات کو پھول پیش Local women offer flowers to Hijab-clad studentsکیے جو باحجاب یونیورسٹی آئی تھیں۔ اس دوران پردے کی اہمیت کے بارے میں طلبہ کو آگاہ کیا گیا۔

Solidarity in Kashmir Over Hijab Row: کشمیر یونیورسٹی کے باہر باحجاب طالبات کا پھولوں سے استقبال

اس موقع پر ایک خاتون نے کہا کہ 'کسی لباس کے بارے میں کوئی رائے قائم کرنے یا فیصلہ لینے کا حق کسی کو نہیں ہے۔ حجاب پہننا ہماری پسند ہے اور کوئی بھی ہمیں اسے پہننے اور نہ پہننے کے لیے مجبور نہیں کرسکتا۔' Hijab Wearing Students Recived Flowers

واضح رہے کہ کرناٹک میں حجاب کا تنازعہ اس وقت کھڑا ہوا جب غیر معروف ہندو تنظیم تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کے حجاب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کررہی ہیں۔ اس پر کرناٹک سمیت جموں وکشمیر ودیگر مسلم آبادی والے علاقوں میں مذمت کے طور پر سخت احتجاج بھی درج کیا گیا۔ Solidarity in Kashmir Over Hijab Row

ABOUT THE AUTHOR

...view details