جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے موسم میں بہتری کی پیش گوئی کی ہے اور ائندہ برس کی چار جنوری تک موسم خشک رہے گا۔
گزشتہ شب کشمیر اور پیر پنچال علاقہ میں ہلکی برفباری درج کی گئی۔ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ اور پہلگام میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری تھا۔
ادھر کشمیر کو ملک کے ساتھ جوڑنے والی قومی شاہراہ پر قائم ٹنل جواہر ٹنل پر بھی تقریباً چار انچ برف ریکارڈ کی گئی۔