اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے جائزہ میٹنگ

جموں و کشمیر میں اسمبلی اور اربن لوکل باڈیز انتخابات کو جلد منعقد کرنے کے حوالہ سے گرچہ سیاسی جماعتیں پر زور مطالبہ کر رہی تاہم اس ضمن میں مرکزی سرکار تیار نظر نہیں آ رہی ہے۔ وہیں لوک سبھا انتخابات کے لئے تیاریاں جا رہی ہیں۔

ا
ا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 2:13 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر):لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) پی کے پولے نے جموں و کشمیر کے سول اور پولیس ضلع سربراہوں کی ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ طلب کی۔ واضح رہے کہ اگلے برس اپریل، مئی بھارت بھر میں پارلیمانی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا یہ سی ای او کا پہلا اعلیٰ سطحا کا ورچوئل جائزہ ہوگا، جس میں وہ اعلیٰ افسران شامل ہوں گے جو پولنگ سے متعلق تمام انتظامات کے انچارج ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق لوک سبھا انتخابات سے متعلق تمام معاملات بشمول پولنگ عملہ اور بغیر کسی رکاوٹ کے پولنگ کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے درکار حفاظتی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے حوالہ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ میں پولنگ عملہ کی تربیت، نوڈل آفیسر کی تقرری، ای وی ایم مشین اور وی وی پی اے ٹی کے معیارات سمیت دیگر کئی معاملات کا بھی خصوصی میٹنگ میں جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:LG Doesn’t Want Polls in JK, omar: منوج سنہا واحد شخص ہیں جو یہاں انتخابات نہیں چاہتے، عمر عبداللہ

جموں کشمیر میں پانچ پارلیمانی نشستیں ہیں: بارہمولہ- کپوارہ، ادھم پور- ڈوڈہ ، سرینگر- بڈگام، جموں- راجوری اور جنوبی کشمیر-پونچھ۔ فی الحال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پاس دو جبکہ نیشنل کانفرنس کے پاس تین سیٹیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی سمری کی نظرثانی بھی مکمل ہونے کے قریب ہے اور حتمی فہرستوں کی اشاعت 8 جنوری 2024 کو متوقع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details