جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیے گئے تین افراد کی نظر بندی کو کلعدم قرار دیا ہے۔ ان افراد کو سنہ 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
دو الگ الگ بینچوں نے شوپیان کے مختار احمد بٹ اور پلوامہ کے اشفاق احمد گنائی کی نظربندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جبکہ ایک ڈویژن بینچ نے پلوامہ کے عامر شفیع بٹ کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیا۔
عامر نے اس سے قبل سنگل بینچ کے حکم کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس میں 2 فروری 2019 کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پلوامہ کے ذریعہ ان کی پی ایس اے کے تحت نظربندی کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر میں موسم کی تازہ صورتحال
ڈویژن بینچ نے تینوں گرفتاریوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'ڈیٹینشن اتھارٹی کو حراست کے حکم پر عمل درآمد میں غیر معمولی تاخیر کی وضاحت کرنی چاہیے'۔