سرینگر:جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی و پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کرگل خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل انتخابات کے نتائج پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج اچھے ہیں کہ سیکولر جماعتیں نیشنل کانفرنس اور کانگرس فتح یاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کرگل میں یہ پہلا انتخابات ہے اور لداخ کے عوام نے اپنا موقف سامنے رکھا ہے۔
Kargil Hill Development Results کرگل انتخابات نتائج دیکھ کر خوشی ہوئی، محبوبہ مفتی
لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل – کرگل کے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ نیشنل کانفرنس کانگریس اتحاد نے 13 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ بی جے پی نے دو اور آزاد امیدوار دو سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
Published : Oct 8, 2023, 6:42 PM IST
واضح رہے کہ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل کے خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے انتخابات کے لئے ووٹنگ کی گنتی جاری ہے، جس میں اب تک کانگرس کو برتری حاصل ہے، جبکہ حکمران جماعت بی جے پی کو محض دو سیٹوں پر ہی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ 4 اکتوبر کو منعقد کیے گئے ان انتخابات میں 26 سیٹوں پر 85 امیدوار آمنے سامنے تھے جن میں حکمران جماعت بی جے پی کے 17، نیشنل کانفرنس کے 17، کانگرس کے 22 اور 25 آزاد امیدوار تھے۔ وہیں عام آدمی پارٹی کے چار امیدوار بھی اس انتخاب میں پہلی مرتبہ آہنی قسمت آزما رہے ہیں، تاہم ابھی تک ان کو کوئی کامیاب حاصل نہیں ہوئی ہے۔ کچھ سیٹوں میں کانگرس اور نیشنل کانفرنس کے دوستانہ مقابلہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں:LAHDC Kargil Results کرگل ہل کونسل انتخابات کے نتائج میں اب تک کانگرس کو برتری حاصل
ابھی تک 16 سیٹوں کے نتائج سامنے آئے ہیں ہیں جن میں کانگرس کو سات، نیشنل کانفرنس کو پانچ، بی جے پی نے دو جبکہ آزاد امیدواروں کو دو سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئے ہیں۔