اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muharram Procession Ban Continues: سرینگر میں آٹھ محرم الحرم کے جلوس عزا پر پابندی برقرار - سرینگر جلوس عزا

سرینگر پولیس سمیت ضلع انتظامیہ نے ’امن و امان کی صورتحال‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے محرم الحرام کی 8 تاریخ کو گورو بازار سے ڈلگیٹ تک جلوس عزا نکالنے پر پابندی عائد برقرار رکھی ہے۔Ban on 8 Muharram Procession in Srinagar

سرینگر میں 8 محرم الحرم کے جلوس عزا پر پابندی برقرار
سرینگر میں 8 محرم الحرم کے جلوس عزا پر پابندی برقرار

By

Published : Aug 6, 2022, 7:06 PM IST

Updated : Aug 6, 2022, 7:42 PM IST

سرینگر: 8 محرم الحرام کو سرینگر کے گورو بازار سے ڈلگیٹ تک جلوس عزا نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 8 Muharram Procession Banned Yet again in Srinagar اس حوالے سے ہفتہ کو جموں وکشمیر پولیس نے امن و قانون کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے عوام کو مطلع کیا ہے محرم الحرام کی آٹھ تاریخ کو مذکورہ علاقوں سے جلوس نکالے جانے اجازت نہیں ہوگی۔ ایسے میں پولیس نے کسی بھی افواہ پر دھیان نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے لوگوں سے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے تعاون طلب کیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے آٹھ محرم کے جلوس عزا پر پابندی برقرار رکھنے کے تناظر میں سرینگر کے ضلع مجسٹریٹ محمد اعجاز اسد نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 'امن و امان کی صورتحال' کیا اور کہا کہ گورو بازار سے بچھوارہ، ڈلگیٹ اور آبی گزر گاہ سے زڈی بل جلوس عزا پر پابندی عائد کی ہے۔ JK Police Srinagar Admin Bans Muharram Processions

سرینگر میں 8 محرم الحرم کے جلوس عزا پر پابندی برقرار

واضح رہے کہ 3 اگست کو آغا سید مجتبیٰ عباس کی جانب سے مفاد عامہ میں دائر عرضی، جس میں 8 محرم کو سرینگر کے گورو بازار سے ڈلگیٹ تک جلوس نکالنے کی اجازت طلب کی گئی تھی، پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے محکمہ داخلہ کے کمشنر سکریٹری اور دیگر متعلقہ اتھارٹی کو ہدایت دی تھی کہ وہ آئندہ تین روز میں اس حوالے سے فیصلہ لیں کہ آیا 8 محرم کو اس مخصوص روٹ پر محرم کے جلوس کی اجازت ہوگی یا نہیں۔ وہیں عدالت نے محکمہ داخلہ اور تمام متعلقہ محکموں کو یہ بھی ہدایت کی تھی کہ وہ بھائی چارے اور امن و امان کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر درخواست پر فیصلہ لیں۔ 8 Muharram Procession Banned

مزید پڑھیں:Muharram Procession in Budgam: بڈگام میں محرم کے پہلے جلوس کا اہتمام

اسی تناظر میں جموں و کشمیر پولیس نے عدالتی احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے یہ فیصلہ لیا کہ امن وقانون کی صورتحال کو ملحوظ رکھر 8 محرم کے دن گورو بازار سے دلگیٹ تک جلوس عزا کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ Guru Bazar Dalgate Muharram Procession Banned againتاہم صوبائی انتظامیہ نے شیعہ اکثریتی علاقوں کے مخصوص راستوں پر محرم کے جلوس نکالنے کی پہلے ہی اجازت دی جا چکی ہے۔

Last Updated : Aug 6, 2022, 7:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details