لوگوں کا کہنا ہے کہ 'انتظامیہ کی اس ناکامی کی سزا گاڑی مالکان کو بھگتنا پڑرہا ہے-'
سرینگر میں پارکنگ نہ ہونے پر ٹریفک پولیس کی مبینہ زیادتیاں شہر میں محض ایک بھرپور پارکنگ سہولت ہے جبکہ دیگر پارکنگ کی جگہیں عارضی ہیں جن میں بیشتر سڑکوں کے اطراف کو پارکنگ میں تبدیل کیا گیا ہے-عام لوگوں کا کہنا ہے کہ پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے وہ سڑکوں کے اطراف میں گاڑیاں پارکنگ کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں- لیکن ٹریفک پولیس اس کو مسترد کرتی ہے- ان کا کہنا ہے کہ لوگ شعور نہیں رکھتے ہے جو ٹریکف جام کی خاص وجہ ہے- معقول کار پارکنگ نہ ہونے سے لوگوں کو ٹریفک پولیس کا عتاب دیکھنا پڑ رہا ہے- بیشتر گاڑی مالکان کی گاڑیوں کو پولیس ضبط کرکے ان پر جرمانہ عائد کرتی ہے-لوگ شکایت کر رہے ہیں کہ گاڑیوں کو ضبط کرنا اور پھر عدالتوں کے چکر کاٹنا پولیس کے پاس واحد حربہ ہے- انکا کہنا ہے کہ پولیس کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ملک کر شہر میں پارکنگ سہولت دستیاب رکھنے چاہیے تاکہ لوگ پولیس کے عتاب سے نجات پا سکے-
حکام کا کہنا ہے کہ وہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کرے شہر کے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں-