مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے محکمہ پی ایچ ای، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کا نام تبدیل کرکے ’’جل شکتی ڈیپارٹمنٹ‘‘ رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
جموں و کشمیر میں ہفتے کو اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باضابطہ ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت اب محکمہ پی ایچ ای، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کو ضم کرکے ایک ہی نام یعنی ’’جل شکتی ڈیپارٹمنٹ‘‘ رکھا گیا ہے۔