اردو

urdu

ETV Bharat / state

اساتذہ کو گھروں سے آن لائن کلاسز کا اہتمام کرنے کی ہدایت

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے تناظر میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے تدریسی و غیر تدریسی عملے کو تعلیمی اداروں میں حاضر رہنے سے مستثنٰی کر دیا ہے۔

Govt orders teaching, non-teaching staff to work from home
اساتذہ کو گھروں سے آئن لائن کلاسز کا اہتمام کرنے کی ہدایت

By

Published : Apr 28, 2021, 10:44 AM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے تناظر میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے تدریسی و غیر تدریسی عملے کو تعلیمی اداروں میں حاضر رہنے سے مستثنٰی کر دیا ہے۔

جموں و کشمیر میں تعلیمی ادارے طلباء کے لئے بند کر دیے گئے تھے لیکن عملے کو حاضر رہنے کی ہدایت تھی۔ محکمہ اطلاعات نے ٹویٹر پر ان ہدایات کے پیغامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ گھروں سے ہی آن کلاسز کا اہتمام کرے۔ اس سے قبل انتظامیہ نے اساتذہ کو تعلیمی اداروں سے آن لائن کلاسز دینے کی ہدایت دی تھی۔

غور طلب ہے کہ جموں وکشمیر میں مثبت کورونا وائرس کیسز کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 21 سے زائد افراد اس وبا سے انتقال کر گئے ہیں۔ تیزی سے کیسز میں اضافے ہونے کی وجہ سے لوگوں میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details