جموں و کشمیر حکومت نے بجلی صارفین کیلئے رعایتی اسکیم میں ترمیم کر کے بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئے آخری تاریخ میں توسیع کو منظوری دی ہے ۔
بجلی صارفین کیلئے رعایتی اسکیم - بجلی بلوں کی ادائیگی
جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے بجلی فیس کی قسطوں کی ادائیگی کیلئے آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔
بجلی صارفین کیلئے رعائتی سکیم
حالیہ حکمنامے کے مطابق محکمہ بجلی نے بجلی فیس کی پہلی قسط کی آخری تاریخ جو کہ 31 مئی 2020 تھی کو 30 جون تک توسیع کی ہے ۔ جبکہ دوسری قسط کیلئے مقررہ 30 جون 2020 کی تاریخ کو 31 جولائی 2020 تک بڑھایا ہے ۔ اسی طرح تیسری قسط کیلئے آخری تاریخ جو 31 جولائی 2020 مقرر کی گئی تھی کو 31 اگست 2020 تک توسیع دی گئی ہے ۔