ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر (ڈی ایچ ایس کے) ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے واضح کیا کہ حکومت کشمیر ڈویژن میں کووڈ 19 وبا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
ڈائریکٹر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کے تمام ضلعی اور سب ڈسٹرکٹ اسپتالوں کے علاوہ، پورے کشمیر میں منسلک ٹریٹری نگہداشت کے اسپتال کووڈ کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل آکسیجن جو کووڈ کیئر ہسپتالوں میں سنگین نوعیت کی صورت میں ایک اہم ضروریات کے طور پر دیکھا جاتا ہے، اس طرح کے تمام اسپتالوں میں دستیاب کرایا گیا ہے، اور کچھ مقامات پر 2000 ایم پی ایم کو کشمیر کے تمام کووڈ اسپتالوں میں نصب کیا گیا ہے۔