اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرکار میوہ باغات کو ہوئے نقصان کا صحیح تخمینہ نہیں لگا رہی ہے: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ غیر متوقع برفباری سے وادی کشمیر بالخصوص جنوبی کشمیر میں میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے، تاہم محکمہ باغبانی کی جانب سے صرف سڑکوں اور شاہراہوں کے متصل واقع باغات کا ہی سرسری معائنہ کیا جا رہا ہے۔

سرکار میوہ باغات کو ہوئے نقصان کا صحیح تخمینہ نہیں لگا رہی ہے: محبوبہ مفتی
سرکار میوہ باغات کو ہوئے نقصان کا صحیح تخمینہ نہیں لگا رہی ہے: محبوبہ مفتی

By

Published : Oct 25, 2021, 8:18 PM IST

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ حالیہ برف باری سے وادی کشمیر میں میوہ باغات کو ہونے والے نقصان کا صحیح تخمینہ نہیں لگا یا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ باغبانی کی جانب سے سڑکوں کے متصل واقع باغات کا ہی معائینہ کیا جا رہا ہے جبکہ اندرونی علاقوں کے باغات کا معائینہ کرنے کے لئے کوئی بھی ٹیم نہیں بھیجی جا رہی ہے۔

انہوں نے حکومت سے متاثرین کو بھر پور معاوضہ دینے کی اپیل کی۔

سرکار میوہ باغات کو ہوئے نقصان کا صحیح تخمینہ نہیں لگا رہی ہے: محبوبہ مفتی

سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔

مزید پڑھیں؛شوپیاں: برفباری کے سبب میوہ باغات کو نقصان

ان کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا: ’’غیر متوقع برفباری سے وادی کشمیر بالخصوص جنوبی کشمیر میں میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ باغبانی کے عملہ نے صرف سڑکوں کے ساتھ واقع باغات کا ہی معائنہ کیا ہے اور ابھی تک شوپیاں کے اندرونی علاقوں میں کوئی بھی ٹیم نہیں پہنچی۔‘‘

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا: ’’اس لئے نقصان کا سرکاری طور جو تخمینہ بتایا جا رہا ہے وہ صحیح نہیں ہے بلکہ اصل نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے۔ سرکار سے مطالبہ ہے کہ وہ ان علاقوں میں فوری طور پر نقصان کا صحیح تخمینہ لگا کر متاثرین مالکان باغات کو معاوضہ فراہم کرے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details