بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر اویناش رائے کھنہ نے سرینگر میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں یہ باتیں کہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت نے جس طرح سے ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں کے سامنے تمام حقائق پیش کیے ہیں، اس کا ہی یہ ثمرہ ہے کہ جو لوگ کل تک گفت و شنید کرنے سے دور بھاگتے تھے۔ آج وہی اپنے آپ میں لچک پیدا کر رہے ہیں جو ریاست کے مستقبل کے لیے نیک شگون ہے۔'