سرینگر میں انتظامیہ نے 15 علاقوں کو ریڈ زوں قرار دیا ہے اور ان علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے وہاں پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کی نقل و حمل پر مکمل طور روک تھام ہو سکے اور لوگ گھروں میں ہی محدود رہیں۔
انتظامیہ نے شہر خاص میں عیدگاہ، حول، نو شہرہ، لال بازار، خیام اور پائیں شہر و مضافات میں نٹی پورہ، بمنہ، احمد نگر، حیدرپورہ، چھتہ بل، جواہر نگر، ٹینگ پورہ، نشاط اور لسجن کو ریڈ زون قرار دیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں ضروری خدمات و ضروریات لوگوں کے گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں اور کسی بھی ایمرجینسی سے نمنٹنے کے لیے انتظامیہ نے خصوصی عملے تعینات کیے ہیں۔
ضلع انتظامیہ نے منگل کو ان ریڈ زونز میں آنے اور جانے والی سڑکوں پر ناکہ بندی کرکے وہاں سخت بندشیں نافذ کی ہیں۔ تاہم اس کے ردعمل میں عام شہریوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ سخت گیر اقدام ہے۔‘‘