جموں: مرکزی وزیر جتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس سے کشمیر کے متعلق غلط بیانیہ ختم ہوگیا۔انہوں نے جی ٹوئنٹی اجلاس کی کامیابی کے لئے سبھی متعلقین کا شکریہ ادا کیا۔ان باتوں کا اظہار وزیر نے کٹھوعہ میں نامہ نگاروں سے بت چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کامیاب رہا اور لوگوں نے مندوبین کا والہانہ استقبال کیا۔ان کے مطابق جس طرح سے کشمیر کے لوگوں نے اس اجلاس کا خیر مقدم کیا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر کے لوگوں کو پچھلے تین دہائیوں سے عسکریت پسندی کے باعث مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ کشمیر کا عام آدمی اب آگے بڑھنا چاہتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جب بھی کوئی سیاح ملک کی سیر وتفریح پر آتا ہے تو اس کے ذہن میں تاج محل دیکھنے کی خواہش اور کشمیر جانے کی تمنا ہوتی ہے۔ مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ جی ٹوئنٹی اجلاس سے کشمیر کے متعلق غلط بیانہ اب پوری طرح سے ختم ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ جی ٹوئنٹی اجلاس سے جموں وکشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔جتندر سنگھ نے کہا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں جی ٹوئنٹی کے اجلاس ہوئے لیکن سرینگر میں جو میٹنگ ہوئی وہ کامیاب رہی ہے۔