سرینگر:جی ٹوینٹی کی میزبانی کے تیاریوں کے بیچ جموں کشمیر میں مزکری وزارت داخلہ کا ایک اعلی سطحی وفد یونین ٹریٹری کے تین روزہ دورے پر آرہے ہیں۔اس وفد کی قیادت مرکزی وزارت داخلہ میں جموں کشمیر و لداخ کے جوائنٹ سیکرٹری پرشانت لوکھنڈے کر رہے ہیں۔یہ وفد آج جموں پہنچے گا۔
یہ اعلی سطحی وفد جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا سےجموں میں ملاقات کریں گے اور مختلف معاملات کا جائزہ لیں گے, جن میں موجودہ صورتحال، جی ٹوینٹی کی میزبانی کے متعلق تیاریاں قابل ذکر ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کا یہ وفد دو مارچ کو دہلی واپس روانہ ہوگا اور صورتحال و دیگر امورات کا مفصل رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گا۔
وفد جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ سے سکیورٹی صورتحال اور حالیہ کشمیری پنڈت سنجے کمار شرما کی ہلاکت کے حوالے سے جائزہ لے گے۔جموں کشمیر میں تعمیراتی امور اور پرائم منسٹر ڈیولپمنٹ پکیج کے متعلق یہ اعلی سطحی افسران متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز سے جائزہ لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ٹوینٹی کی میزبانی کے متعلق یہ وفد بالخصوص جموں و کشمیر کے لیے بھجیا گیا ہے اور یہ وفد جموں کشمیر میں جی ٹوینٹی اجلاس کی تیاریوں کے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔غور طلب ہے کہ ان اجلاس میں جی ٹوینٹی ممالک کے اعلی سطحی وفود جی ٹوینٹی کے اقتصادی، صنعت اور دیگر امارت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
G20 Preparations in Kashmir جی ٹوینٹی کی تیاریوں کیلئے وزارت داخلہ کا وفد جموں کشمیر کے دورے پر
جموں و کشمیر انتظامیہ مجوزہ جی 20 اجلاس کی تیاریوں میں مصروف ہو گیا ہے۔ جی 20 اجلاس مئی کے مہینے میں جموں و کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں منعقد ہونے والا ہے۔
مزید پڑھیں:G20 Conference In Srinagar سرینگر میں جی 20 اجلاس کی تیاریاں زور و شور سے جاری
گلمرگ میں گذشتہ چند ہفتوں سے جی ٹوینٹی اجلاس کو لیکر انتظامی سرگرمیوں نے طول پکڑ لیا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں میں محکمہ صحت کے سیکرٹری بھوپندر کمار نے گلمرگ کا دو مرتبہ دورہ کیا ہے اور وہاں کئی تیاریوں کا جائزہ لیا جن میں طبی سہولیات بھی شامل ہے۔
مذکورہ افسر نے گلمرگ میں طبی سہولیات و عملے کو مزید بڑھانے کی ہدایات دئے ہیں جس پر محکمہ صحت کے ڈائریکٹر نے کام کرنا شروع کیا ہے۔اس کے علاوہ شہر سرینگر میں بھی بلواڈ اور لالچوک میں سڑکیں کو نئی سرے سے تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ ڈرینیج و بجلی کے نظام میں بھی تجدید نو کا کام کیا جارہا ہے۔بتادیں کہ بھارت نے دسمبر 2022 سے جی ٹونٹی کی میزبانی سنبھالی ہے اور اس دوران ملک کے مختلف شہروں میں جی ٹوینٹی اجلاس منعقد ہوں گے۔