سرینگر:محکمہ صحت جی 20 سمٹ کے لیے اعلی اور بین الاقوامی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ سرینگر ہوائی اڈے، ایس کے آئی سی سی، گلمرگ کے راستے اور دیگر مقامات پر خصوصی طبی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ ضروری ادویات اور دیگر تشخص کے لیے درکار مشینری کو بھی دستیاب رکھا گیا ہے۔ خصوصی کلینک قائم کے ساتھ ساتھ تعینات کئے جارہے ہیں۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو بھی خصوصی تربیت دی گئی ہیں تاکہ اعلی درجے کی طبی سہولیات میسر رکھنے کے علاوہ کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی سے بہتر طور نمٹا جاسکے۔
محکمہ صحت نے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی ہے جسے جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل کئی مقامات پر صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات کی نگرانی کا کام سونپ دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ طبی ڈاکٹروں کی ذیلی ٹیمیں بھی 24 گھنٹے کام کریں گی۔ ایسے میں ہنگامی ایمبولینسز کو تیار رکھا جارہا ہے۔ جی 20 سربراہی اجلاس کے ایک حصے کے طور پر میر مشتاق نے کہا کہ 47 کلومیٹر سریینگر-گلمرگ ہائی وے پر ہسپتالوں کی فیس لفٹنگ کیا گیا ہے جن ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ان میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ماگام، ایس ڈی جی ٹنگمرگ اور پرائمری ہیلتھ سینٹر گلمرگ شامل ہیں۔ شاہراہ پر واقع ان ہسپتالوں کو اپ گریڈ اور خوبصورت بنایا گیا ہے۔ان ہسپتالوں میں جدید ترین آلات کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کی جدید سہولیات اور ادویات کی دستیابی بھی یقینی بنایا گیا یے ۔جبکہ خصوصی بیڈز بھی رکھے گئے ہیں اور آکسیجن کی سہولت بھی میسر رکھی گئی ہے۔
اس سے قبل جی 20 سمٹ ایونٹس کی تیاریوں کے حصے کے طور پر محکمہ صحت کشمیر نے شیخ العالم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک بنیادی لائف سپورٹ (BLS) تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ایسے میں صحت و طبی تعلیم کے سکریٹری بھوپندر کمار اور ڈائرکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر تمام مقامات پر اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے باقاعدگی میٹنگوں انعقاد کیا جارہا یے،تاکہ آنے والے جی 20 مندوبین کو اعلی درجے اور بین الاقوامی معیار کی صحت سہولیات میسر ہو پائے۔
G-20 Summit In Kashmir جی 20 اجلاس کے پیش نظر اہم مقامات پر بہتر انتظامات کیے جارہے ہیں - جی ٹوئنٹی سمٹ کشمیر میں
سرینگر ہوائی اڈے، ایس کے آئی سی سی، گلمرگ کے راستے اور دیگر مقامات پر طبی انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ جی ٹوئنٹی سمٹ میں اعلی اور بین الاقوامی معیار کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔
مزید پڑھیں:G-20 to Boost Kashmir Tourism ’جی20 مندوبین دنیا بھر میں کشمیری سیاحت کو پروموٹ کریں گے
واضح رہے کہ یہ پہلا موقعہ ہے جب کشمیر کو اس طرح کے جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبان کرنے کا شرف حاصل ہورہا ہے۔ رواں ماہ کے آخری ہفتے یعنی 22سے 24 مئی تک سمٹ کشمیر کے خوبصورت خطے میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ جی ٹوئنٹی میں یورپی یونین، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی اور امریکہ شامل ہیں۔ اس گروپ کا اجلاس سالانہ بنیادوں پر ہوتا ہے اور اس بار جی ٹوئنٹی کی سربراہی بھارت کر رہا ہے۔