گاندربل:وادی کشمیر کے کئی اضلاع جیسے بارامولہ بانہال پلوامہ گاندربل اوڑی برف کی چادر میں ڈھک گئے ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 12 گھنٹوں میں مزید برف باری کے آثار ہیں۔ گاندربل کے پہاڑی علاقوں میں سڑک کے رابطے کی بحالی کے لیے مزدور اور مشینری کام کر رہی ہے۔ اس دوران پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے برفانی تودے گرنے کی صورت میں احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔
جبکہ بارامولہ کے سب ڈویژن اوڑی میں بھی کل رات سے ہی برف باری کا سلسلہ جاری ہے شدید برفباری ہونے سے یہاں زندگی متاثر ہو گئی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے لائن سے برف ہٹانے تک ٹرین سروس معطل رہے گی۔ برف صاف ہوتے ہی ریلوے اپنا کام دوبارہ شروع کر دے گا، انہوں نے مزید کہا کہ "برف صاف ہونے کے بعد، WDS 4 پہلے جائے گا۔ ڈائریکٹر سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر مسلسل برف باری ہو رہی ہے جس کے بعد تمام ایئر لائنز کی پروازیں کم روشنی(وزبلٹی) کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔