اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں 22 جنوری سے برف باری کا امکان

محکمہ موسمیات نے 22 جنوری کی شام سے موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

کشمیر میں 22 جنوری سے برف باری کا امکان
کشمیر میں 22 جنوری سے برف باری کا امکان

By

Published : Jan 18, 2021, 7:32 AM IST

وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ریکارڈ ساز سردیوں کا سلسلہ برابر جاری ہے جس نے اہلیان وادی کو گوناگوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، تاہم 22 جنوری سے موسم میں تبدیلی کے امکانات ہیں اور سردی میں کمی آ سکتی ہے۔

متعلقہ محکمے کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 22 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا 22 جنوری کی شام سے لیکر 25 جنوری تک جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی برفباری ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار پھچلے کے مقابلے کم برفباری ہو سکتی ہے۔ رواں ماہ کی 3 تاریخ کو لگاتار 4 روز تک بھاری برفباری ہوئی تھی جس کی وجہ سے معمولات زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔ وادی کے فضائی اور زمینی راستے بھی اس برفباری کی وجہ سے کئی روز تک منقطع ہو کر رہ گئے تھے۔

کوکرناگ میں پینے کے پانی کی شدید قلت

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان کے دور اقتدار کا نصف حصہ مکمل ہوچکا ہے۔ چلہ کلان نے اپنے دور اقتدار کے نصف حصے میں بھر طاقت کا مظاہرہ کرکے لوگوں کو اپنی موجودگی کا بھر پور احساس بھی دلایا۔

چلہ کلان 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا جس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوگا تاہم اس کے دور میں سردیوں کے زور میں بتدریج کمی واقع ہوجاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details