اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ مریضوں میں آیوش-64 کی مفت تقسیم کاری مہم کا آغاز

وزارت آیوش نے ای ایس آئی آر کے ساتھ تعاون سے حال ہی میں آیوش-64 کی کثیر المرکز مشق مکمل کی ہے اور اسے کم یا درمیانہ درجہ کی کووڈ علامت رکھنے والے مریضوں کے انتظام میں اس کی حفاظت اور افادیت کے اچھے نتائج ملے ہیں۔

By

Published : May 20, 2021, 2:30 PM IST

کووڈ مریضوں میں آیوش-64 کی مفت تقسیم کاری مہم کا آغاز
کووڈ مریضوں میں آیوش-64 کی مفت تقسیم کاری مہم کا آغاز

سرینگر میں کووڈ مریضوں کے لیے آیوش-64 کی مفت تقسیم کاری کا آغاز کیا گیا ہے۔ مفت آیوش-64 کی تقسیم کاری مہم کا باضابطہ طور آغاز ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن حبک سرینگر میں کیا گیا۔

ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن سرینگر سی سی آر یو ایم کے تحت وزارت آیوش نے 19 مئی کو کوروناوائرس کے غیر علامتی، علامتی اور کووڈ کے کم علامت ظاہر ہونے والے مریضوں میں آیوش-64 کی یہ دوا دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزارت آیوش کی مختلف تنظیموں کے ذریعے یہ آیوش-64 کی تقسیم قومی مہم کا تسلسل ہے۔ کووڈ-19 کے جو مریض گھریلو قرنطینہ میں ہیں یا کووڈ مراکز میں علحیدگی اختیار کئے ہوئے ہیں وہ وزارت آیوش کے اس اقدام سے مستفید ہوں گے۔

وزارت آیوش نے ای ایس آئی آر کے ساتھ تعاون سے حال ہی میں آیوش-64 کی کثیرالمرکز مشق مکمل کی ہے اور اسے کم یا درمیانہ درجہ کی کووڈ علامت رکھنے والے مریضوں کے انتظام میں اس کی حفاظت اور افادیت کے اچھے نتائج ملے ہیں۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی آر آئی یو ایم سرینگر ڈاکٹر سیما اکبر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اس دوائی کی تقسیم کاری کی مہم میں سرعت لائی جائی گئی اور اسے وادی کے کورونا سے متاثرہ مریضوں کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دوائی حاصل کرنے کے لیے تیمار دار مریض کا کووڈ مثبت رپورٹ اور آدھار کارڈ اپنے ساتھ لاکر ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن حبک سرینگر میں بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details