اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسئلہ کشمیر پر بھارت کو فرانس کی حمایت - یو این ایس سی

فرانس نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کی حمایت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یو این ایس سی (اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی) میں چین کو کسی طرح کی کھیل کھیلنے نہیں دے گا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Jan 8, 2021, 11:43 AM IST

فرانسیسی صدر کے سفارتی صلاح کار ایمانوئیل بونے نے کہا ہے کہ ہمالیائی علاقوں سے متعلق آپ کو ہمارے بیانات دیکھ لینے چاہیے، ہمارا موقف مکمل طور پر واضح ہے۔

فرانسیسی صدر جنہوں نے حال ہی اسلام سے متعلق ایک متنازع بیان دیا تھا، نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کی کھلے طور پر حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فرانسیسی صدر کے مشیر نے کہا کہ فرانس مسئلہ کشمیر پر بھارت کا حامی رہا ہے۔

سفارتی صلاح کار ایمانوئیل نے کہا فرانس چین کو کبھی بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کسی طرح کا کھیل کھیلنے نہیں دے گا۔ صلاح کار ایمانوئیل بونے فی الوقت فرانس اور بھارت کے مابین سالانہ اسٹرایٹجک مذاکرات کے لیے بھارت کے دورے پر ہیں۔

لداخ میں 8 ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کو منظوری

ایمانوئیل بونے نے کہا کہ جب چین قوانین کو توڑتا ہے تو ہمیں بہت مضبوط اور بہت واضح ہونا پڑے گا۔ بحر ہند میں ہماری بحریہ کی موجودگی کا یہی احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس 'کواڈ' (امریکہ، جاپان ، آسٹریلیا اور بھارت کا ایک گروپ) کے قریب ہے اور مستقبل میں اس کے ساتھ چند بحری مشقیں کرسکتا ہے۔

فرانسیسی بحریہ کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تائیوان آبنائے پر گشت کرنے والا یہ واحد یوروپی بحریہ ہے۔ یہ اشتعال انگیزی نہیں بلکہ بین الاقوامی قواعد پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دینا ہے۔

ایمانوئیل بونے نے مزید کہا کہ ہمیں محاذ آرائی کی طرف بڑھنے کی ضرورت نہیں بلکہ ہمیں توازن برقرار رکھنا ہوگا، تاکہ سب کچھ پُرامن طریقے سے ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details