اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا سے مزید چار افراد انتقال کر گئے - کورونا کا میڈیا بلیٹن

اموات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1456 ہو گئی ہے جبکہ یہاں 92677 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا سے مزید چار افراد انتقال کر گئے
جموں و کشمیر میں کورونا سے مزید چار افراد انتقال کر گئے

By

Published : Oct 29, 2020, 8:57 AM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید چار افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد یہاں اموات کی کل تعداد 1456 ہو گئی ہے۔

انتقال کر گئے چار افراد میں سے تین جموں کے رہائشی تھے اور ایک کا تعلق کشمیر سے تھا۔

سرینگر سے تعلق رکھنے والی خاتون نمونیا میں مبتلا تھی اور وہ 18 اکتوبر سے زیر علاج تھیں۔ خاتون کی عمر 58 برس تھی۔

جموں صوبہ میں ہلاک ہوئے افراد میں سے دو کا تعلق جموں شہر جبکہ ایک کا کٹھوعہ سے تھا۔

اموات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1456 ہو گئی ہے جبکہ یہاں 92677 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق 92,677 پازیٹیو کیسز میں سے 6,976 کیسز فعال ہیں جبکہ 84,782 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 18,977 ہے، ان میں سے 1651 فعال ہیں جبکہ 16,978 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 348 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جموں ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 17,240 ہے جن میں 861 فعال ہیں اور 16,126 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ 253 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details