بشارت بخاری نیشنل کانفرس سے مستعفی
بشارت بخاری کی نیشنل کانفرنس سے کناری کشی اختیار کرنے کے فیصلے پر عمر عبداللہ نے اپنے ردعمل میں کہا 'کاش ایسا نہ ہوتا۔ میں بشارت کو ان کے مستقبل کے تئیں نیک خواہشات پیش کریتا ہوں-'
سابق وزیر بشارت بخاری نے دو برس کے بعد نیشنل کانفرس سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے کریری گاؤں کے رہنے والے بشارت بخاری سنگرامہ حلقہ سے سنہ 2014 میں رُکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔
انہوں سنہ 2000 میں اپنے سیاسی کیریر کا آغاز پی ڈی پی سے کیا تھا۔ سیاست میں آنے سے قبل وہ آل انڈیا ریڈیو میں براڈ کاسٹر کے بطور کام کر رہے تھے۔
بشارت بخاری نے نیشنل کانفرس کے صدر فاروق عبداللہ اور نائب صدر کو الگ الگ مکتوب لکھے ہیں جن میں انہوں پارٹی سے علیحدہ ہونے کے فیصلہ کا تذکرہ کیا ہے۔
انہوں نے دونوں لیڈران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ عزت کے ساتھ نیشنل کانفرس سے علیحدہ ہونا چاہتے ہیں-
"میرا نیشنل کانفرنس میں دو سال، دو ماہ اور 21 روز کا سفر بہت دلچسپ تھا، اس دوران میں نے بہت کچھ سیکھا- برائے مہربانی میرے استعفی کو منظور کیا جائے-"
بشارت بخاری کے نیشنل کانفرنس سے علیحدہ ہونے کے فیصلہ پر عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں کہا 'کاش ایسا نہ ہوتا۔ میں بشارت کو ان کے مستقبل کے تئیں نیک خواہشات پیش کریتا ہوں-'