اردو

urdu

'ایس او پیز پر عمل کیا جائے، لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں'

By

Published : Aug 13, 2020, 7:38 PM IST

شاہد اقبال چودھری نے مزید کہا کہ صحت ماہرین کی جانب سے سرینگر ضلع میں آنے والے دنوں کے دوران کورونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ مثبت معاملات سامنے آنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے اس لئے یہ بے حد ضروری ہے کہ لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ وہیں ماسک اور سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ماہرین کی ہدایت پر سختی سے عمل پیرا رہیں۔

اگر ایس او پیز پر عمل کیا جائے تو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں پڑے گی
اگر ایس او پیز پر عمل کیا جائے تو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں پڑے گی

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکڑ شاہد اقبال چودھری کا کہنا ہے کہ اگر لوگ کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ ایس او پیز پر من وعن عمل کریں گے تو مزید لاک ڈاؤن کے نفاذ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے سرینگر کے مذہبی رہنماؤں اور تجارتی انجمنوں کے ذمہ داران سے باضابطہ ایک مٹینگ کی جس میں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ اگر اگست کی 16 تاریخ سے انتظامیہ 50 فیصد بازار کھولنے کی اجازت دے گی تو لوگوں کو جاری کئے گئے ہدایت پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ تاکہ لاک ڈاؤن کی توسیع کرنے کی ضرورت کو محسوس نہ کی جاسکے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر گزرتے روز کے ساتھ کورونا وائرس کے متاثرین میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا جس کے باعث انتظامیہ لاک ڈاؤن کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔

شاہد اقبال چودھری نے مزید کہا کہ صحت ماہرین کی جانب سے سرینگر ضلع میں آنے والے دنوں کے دوران کورونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ مثبت معاملات سامنے آنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے اس لئے یہ بے حد ضروری ہے کہ لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ وہیں ماسک اور سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ماہرین کی ہدایت پر سختی سے عمل پیرا رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر کا کووڈ کنٹرول روم کیسے کام کرتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے اس حوالے سے یہاں کے سبھی مزہبی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ جب مزہبی عبادت گاہیں لوگوں کے لئے کھول دی جائیں گی تو وہ لوگوں کو ایس ای پیز کو عملانے کی تاکید کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details