اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانچ کشمیری نوجوان کیرالہ میں گرفتار - مہاراشٹرا

ریاست کیرالہ میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو مبینہ طور فرضی بندوق لائسنس رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کیے گئے نوجوان اے ٹی ایم کیش فِلنگ کمپنی میں کام کر رہے ہیں۔

پانچ کشمیری نوجوان کیرالہ میں گرفتار
پانچ کشمیری نوجوان کیرالہ میں گرفتار

By

Published : Sep 2, 2021, 11:59 AM IST

ریاست کیرالہ کے دارالحکومت تھیرو وننت پورم میں پولیس نے اے ٹی ایم کیش فِلنگ کمپنی میں کام کر رہے پانچ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس بیان کے مطابق اے ٹی ایم کیش فِلنگ کمپنی کے ساتھ وابستہ نوجوانوں کے پاس بندوق رکھنے کی ’مستند‘ لائسنس نہیں تھی۔ جبکہ گرفتار کیے گئے نوجوانوں نے بتایا کہ انہیں بندوق کے کاغذات اور لائسنس مہاراشٹرا کی کمپنی نے فراہم کئے ہیں۔

پولیس نے پانچوں نوجوانوں کو حراست میں لیکر ان کے پاس موجود پانچ ڈبل بیرل بندوق اور 25 کارتوس ضبط کر لیے ہیں۔

مزید پڑھیں:کشمیر کے سب سے بڑے علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال

گرفتار کیے گئے پانچ افراد میں شوکت علی، شکور احمد، گلسمان، مشتاق حسین اور محمد جاوید کے طور پر کی گئی ہے۔ گرفتار کئے گئے نوجوان گزشتہ ایک برس سے کیرالہ میں کام کر رہے تھے، اس سے قبل وہ مہاراشٹرا میں اے ٹی ایم کیش فِلنگ مشین کے ساتھ کام وابستہ تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details