اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bone Marrow Stem Cell Transplant جی ایم سی سرینگر میں پہلا بون میرو سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ انجام دیا گیا

گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سرینگر نے پہلی مرتبہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا مریض کی ’’بون میرو سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ‘‘ کی جراحی کامیابی کے ساتھ انجام دی۔ First of its kind Surgery at GMC Srinagar

جی ایم سی سرینگر میں پہلا بون میرو سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ انجام
جی ایم سی سرینگر میں پہلا بون میرو سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ انجام

By

Published : Dec 27, 2022, 6:50 PM IST

Updated : Dec 27, 2022, 10:52 PM IST

سرینگر:ایس ایم ایچ ایس ہسپتال، سرینگر، نے اپنی نوعیت کا پہلا ’بون میرو سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ‘ کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔ یہ ہائی رسک ملٹیپل مائیلوما کے معاملے میں ایک سنگ میل ہے۔ جی ایم سی سرینگر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مریض کو پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن کے میڈیکل یونٹ میں داخل کیا گیا تھا اور یہ سارا عمل تجربہ کار کلینیکل ہیماٹولوجسٹ ڈاکٹر میر صداقت کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔ مریض کو ہسپتال میں 22 روز تک داخل رکھ کر کامیابی کے ساتھ بون میرو سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ انجام دیا گیا۔ SMHS Hospital Bone Marrow Transplant Surgery

جی ایم سی سرینگر میں پہلا بون میرو سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ انجام دیا گیا

جی ایم سی سرینگر کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ خون کے کینسر کے عارضہ میں مبتلا مریض میں اس طرح کا ٹرانسپلانٹ عمل میں لایا گیا ہو۔ ایسے میں نہ صرف کینسر کے مریضوں کو علاج کے اس طرح کے طریقوں کی فراہمی سے یقینی طور مدد ملے گی بلکہ اس طرح کے مرض میں مبتلا مریضوں کی بہتر علاج و معالجہ کی سہولیات میسر ہونے کے علاوہ معیاری دیکھ بھال کی بھی راہ ہمرار ہو گی۔ GMC Srinagar Bone Marrow Transplant Surgery

مزید پڑھیں:جی ایم سی سرینگر 6 گھنٹہ طول لیپروسکوپک کامیاب آپریشن

اس ٹرانسپلانٹ کو کامیابی سے انجام دینے میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل، ڈاکٹر جاوید رسول، ایچ او ڈی کلینیکل ہیماٹولوجی سکمز، ڈاکٹر شیخ بلال اور ایچ او ڈی پیتھالوجی کے علاوہ بلڈ بینک اور ٹرانسفیوژن میڈیسن شعبے نے بھی اپنا بھر پور تعاون پیش کیا۔

Last Updated : Dec 27, 2022, 10:52 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

Kashmir news

ABOUT THE AUTHOR

...view details