سرینگر کے بین القوامی ہوائی اڈے پر پیر سے باضابطہ طور رات کی پروازوں کا آغاز کیا گیا۔ پہلی نائٹ فلائٹ آج شام مسافروں کو لے کر براہ راست بنگلورو سے سرینگر ہوائی اڈے پہنچی ہے۔ اس موقعے پر سرینگر کے ہوائی اڈے پر ناظم سیاحت اور ایرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں اور پرواز کے عملے کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر سرینگر ایرپورٹ انتظامیہ نے اپنے ٹویٹ سے باضابطہ طور اس خوش خبری کی جانکاری دی۔ وہیں نائٹ فلائٹ کے ذریعے بنگلورو سے آئے ہوئے مسافروں کا سرینگر ہوائی اڈے پر ایرپورٹ انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کی جانب سے استقبالیہ فوٹو بھی ٹویٹ کیا گیا۔