سرینگر:سال 2023 میں وادی کشمیر میں آتشزدگی کے متعدد واقعات رونما ہوئے۔ رواں برس کے جنوری سے ابتک 62 کروڑ 95 لاکھ روپے کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ہے،جبکہ اس دوران 9 افراد اپنی جانیں بھی گنوا بھیٹے۔
آگ کی ان وارداتوں میں رہائشی مکانات، سرکاری عمارات، شاپنگ کمپلکس، دکانیں اور دیگر تعمیرات کے علاوہ گاڑیاں اور بجلی ٹرانسفارمر خاکستر ہوئے ہیں، جبکہ کئی جنگلاتی علاقے اور نرسریاں وغیرہ بھی آگ لگنے سے تباہ ہوئیں۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اعداد شمار کے مطابق سال رواں کے دوران آتشزدگی کی واقعات میں کُل 271 دکانیں خاکستر ہوئیں، وہیں 74 گاڑیاں، 109 بجلی ٹرانسفارمر بھی آگ کی نذر ہوئے ہیں۔
سرینگر ضلع میں امسال کے دوران 284 ڈھانچے آگ سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں 29 دکانیں،7 شاپنگ کمپلیکس ،21 گاڑی اور 28 بجلی ٹرانسفامر شامل ہیں۔ ضلع میں کُل 42150.95 لاکھ روپئے کی املاک زد میں آئی،جبکہ 1606.81 لاکھ روپے کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
ضلع بڈگام میں آتشزدگی کے واقعات میں 119 تعمیرات تباہ ہوئے،جن میں 22 دکانیں،8 گاڑیاں اور 9 ٹرانسفارمر شامل ہیں۔اس دوران 4169.39 لاکھ روپے کی املاک زد آئی،جس میں 609.64 لاکھ روپے کی مالیت آگ کی نذر ہوئی ہیں۔
ادھر وسطی ضلع گاندربل میں بھی اسی طرح کے آتشزدگی کے واقعات میں 80 تعمیرات راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوئے اور اس دوران 397.83لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
اسی طرح جنوبی ضلع اننت ناگ میں 139 ڈھانچے آگ کی زد میں آئی۔ جن میں 33 دکانیں،42 گاڑیاں اور 9بجلی ٹرانسفارمر شامل ہیں۔ضلع میں کُل 796.03 لاکھ روپے کی املاک آگ کی نذر ہوئی ۔
ادھر پلوامہ ضلع میں 118 تعمیراتی ڈھانچے آگ کی نذر ہوئے ہیں،جس میں 46 دکانیں،14 گاڑیاں اور 4 بجلی ٹرانسفامر بھی شامل ہیں۔ایسے میں کُل ملاکر 8226.41 لاکھ روپے کی املاک آگ کی نذر ہوئیں اور اس میں 531.32 لاکھ روپے کی املاک کا نقصان ہوا۔
پہاڑی ضلع شوپیاں میں امسال آتشزدگی کے واقعات میں 81 تعمیراتی ڈھانچے متاثر ہوئے جس دوران ضلع میں 177.60 لاکھ روپے کی املاک کو نقصان ہوا۔
سال 2023 کے دوران کپواڑہ ضلع میں آتشزدگی سے کُل 227 ڈھانچوں کو آگ سے نقصان ہوا،جن میں 5 گاڑیاں اور 15 بجلی ٹرانسفارمر شامل ہیں۔ضلع میں 627.33 لاکھ روپے کی املاک کو نقصان پہنچا۔
اسی طرح شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں 207 ڈھانچوں کو نقصان پہنچا۔ضلع میں اعداد و شمار کے مطابق 910.04 لاکھ کی املاک کو نقصان پہنچا۔
سال 2023: آتشزدگی کے واقعات سے وادی میں تقریباً 63 کروڑ روپے کا نقصان
Fire Incidents in 2023 فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اعداد شمار کے مطابق سال رواں کے دوران آتشزدگی کی واقعات میں کُل 271 دکانیں خاکستر ہوئیں، وہیں 74 گاڑیاں، 109 بجلی ٹرانسفارمر بھی آگ کی نذر ہوئے ہیں۔
سال 2023: آتشزدگی کے واقعات سے وادی میں تقریباً 63 کروڑ روپے کا نقصان
Published : Dec 28, 2023, 9:39 PM IST
مزید پڑھیں:
ضلع بانڈی پورہ میں 122 تعمیراتی ڈھانچے آگ سے متاثر ہوئی،جس میں 348.53 لاکھ کی املاک کا نقصان ہوا ۔سال رواں کے دوران کشمیر میں آگ لگنے کے ان واقعات کے پیچھے اگرچہ کئی وجوہات کار فرما بتائے جاتے ہیں لیکن ابھی تک اکثر اگ کی وارداتیں شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔