اردو

urdu

ETV Bharat / state

فاروق عبداللہ نے والد کی قبر پرفاتحہ خوانی کی - جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے رہائی کے بعد حضرت بل کے قریب اپنے والد کی قبر پرپہنچ کر فاتح خوانی کی۔

farooq
farooq

By

Published : Mar 14, 2020, 8:18 AM IST

سابقہ ریاست جموں و کشمیر کےسابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے رہائی کے بعد ڈل جھیل کے کنارے، حضرت بل کے قریب سابق وزیر اعلی شیخ عبداللہ کی قبر پر پہنچ کر فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر ان کی بیوی موئلی، پوتا عدیم اور کنبے کے باقی افراد موجود تھے، سب نے مل کر فاتحہ خوانی کی۔

واضح رہے کہ شیخ عبداللہ کی گزشتہ برس 5 دسمبر کو برسی تھی، اس وقت فاروق عبداللہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند تھے، جس کی وجہ سے وہ والد کی قبر پر فاتحہ خوانی نہیں کر پائے تھے۔

سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کو گذشتہ برس پانچ اگست سے نظر بند رکھا گیا تھا اور بعد میں ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ لگادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

اب سات ماہ بعد گذشتہ روز انہیں رہا کیا گیا ہے، لیکن ابھی بھی جموں و کمشمیر میں سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت کئی بڑے رہنما نظر بند ہیں۔

رہائی کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے امید ظاہر کی کہ دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی جلد رہا کر دیا جائے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details