اردو

urdu

ETV Bharat / state

فاروق عبداللہ کی پارلیمانی وفد سے ملاقات

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد فاروق عبداللہ کی کسی بھی سرکاری وفد کے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہے۔

فاروق عبداللہ پارلیمنٹ وفد سے ملاقات کرنے پہنچے
فاروق عبداللہ پارلیمنٹ وفد سے ملاقات کرنے پہنچے

By

Published : Jan 21, 2021, 11:40 AM IST

Updated : Jan 21, 2021, 3:24 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارلیمانی وفد سے سرینگر میں واقع ہوٹل تاج ووانتا میں ملاقات کی۔

فاروق عبداللہ پارلیمانی وفد سے ملاقات کے لیے پہنچے

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد فاروق عبداللہ کی کسی بھی سرکاری وفد کے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہے۔ اس دوران انہوں نے جموں و کشمیر کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

گزشتہ روز 31 اراکین پر مشتمل پارلیمانی وفد 6 روزہ دورے پر سرینگر پہنچا ہے۔ وفد کے دورے کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ وفد سیاحت، ثقافت، سڑک اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کا جائزہ لے گا۔

وفد کی قیادت ٹی جی ونکٹیش کر رہے ہیں۔ یہ وفد کشمیر کے تاجروں اور سیاسی جماعتوں کے ممبران سے بھی ملاقات کرے گا اور ان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔

وفد کے دورے سے کیا نتائج برامد ہوں گے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا تاہم پارلیمانی وفد کے دورے سے کچھ امیدیں ضرور وابستہ ہوگئی ہیں۔

Last Updated : Jan 21, 2021, 3:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details