سری نگر:نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر اور موجودہ رکن پارلیمنٹ، ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیر کو کہا کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (PAGD)، جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتوں کا ایک مجموعہ، مل کر اسمبلی انتخابات لڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے لیے ماحول سازگار ہے کہ جب سیلاب کے دوران انتخابات ہوسکتے ہیں تو اب کیوں نہیں ہوسکتے۔ سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے زور دے کر کہا کہ پی اے جی ڈی چھوڑنے والے کبھی بھی اس کا حصہ نہیں تھے کیونکہ وہ اتحاد کو توڑنے کے ارادے سے اتحاد میں شامل ہوئے تھے۔ Farooq Abdullah on Election in Kashmir
یہ بھی پڑھیں:
اُن کا کہنا تھا کہ "جماعت الگ سے انتخابات نہیں لڑے گی بلکہ متحدہ طور پر عمل میں حصہ لے گی۔" انہوں نے لوگوں سے صبر کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت آئے گا جب اللہ تعالیٰ لوگوں کو موجودہ حالات سے نکلنے میں مدد دے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ "ہم امن چاہتے ہیں اور امن کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ دشمنی ختم ہو۔ محبت سے ہی ملک ترقی کرے گا اور تنوع کے تحفظ کی ضرورت ہے۔" ’ہر گھر ترنگا‘ کے اقدامات پر انہوں نے کہا کہ ترنگا لوگوں کے دلوں میں لہرانا چاہیے۔