اردو

urdu

By

Published : Jul 7, 2021, 2:18 PM IST

ETV Bharat / state

'دلیپ کمار کو کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ بہت محبت تھی'

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کا بدھ کی صبح 98 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کے جسد خاکی کو ممبئی کے پی ڈی ہندوجا اسپتال سے ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا۔ شام پانچ بجے آخری رسومات ادا کی جائے گی۔

فاروق عبد اللہ نے دلیپ کمار کی موت پر تعزیت کی
فاروق عبد اللہ نے دلیپ کمار کی موت پر تعزیت کی

یشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بالی ووڈ کے معروف ادا کار یوسف خان عرف دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ادا کار کو کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ بے پناہ محبت تھی۔

فاروق عبد اللہ نے دلیپ کمار کی موت پر تعزیت کی


انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار کا کوئی ثانی نہ ہی فلم انڈسٹری میں تھا اور نہ ہی انسانیت میں ان کی جیسی کوئی دوسری مثال ہے۔


موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔


بیان میں ان کا کہنا تھا: 'آج صبح بہت ہی افسوس ناک خبر سنی کہ دلیپ کمار صاحب دنیائے فانی سے چل بسے، وہ بہت ہی نیک آدمی تھے اور ان کا نہ فلم انڈسٹری میں کوئی مقابلہ ہے اور نہ ہی انسانیت میں ہے۔'


ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مرحوم ادا کار کو کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ بے حد محبت تھی۔


انہوں نے کہا: 'انہیں کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ بے پناہ محبت تھی وہ کئی بار یہاں آئے اور ہر بار یہی کہتے تھے کہ میں چاہتا ہوں کہ کچھ یہاں کروں لیکن موقع نہیں ملا۔'


موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے ویڈیو بیان میں مرحوم کے لواحقین خاص کر ان کی بیگم کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: Dilip Kumar: معروف اداکار دلیپ کمار کا انتقال، آخری رسومات آج شام 5 بجے

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کا بدھ کی صبح 98 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کے جسد خاکی کو ممبئی کے پی ڈی ہندوجا اسپتال سے ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا۔ شام پانچ بجے آخری رسومات ادا کی جائے گی۔


دلیپ کمار کئی دنوں سے عمر سے متعلق صحت کے مسائل سے دو چار تھے اور انہیں متعدد بار اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ انہیں ممبئی کے پی ڈی ہندوجا اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کیا گیا تھا۔ تجربہ کار اداکار کا علاج کرنے والے پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جلیل پارکر نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details