سرینگر:جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ منگل کے روز سرینگر میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں پیش ہوئے۔ اُنہیں جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہوئے منی لانڈرنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے طالب کیا تھا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران کی جانب سے ہوئی پوچھ تاچھ کے بعد ڈاکٹر فاروق نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "یہ سب انتخابات ہونے تک چلتا رہے گا۔ یہ ہم کو تنگ کرنا چاہتے ہیں۔" اُنہوں نے جموں کے سینیئر سیاستدان پروفیسر بھیم سنگھ کی وفات پر تعزیت اور اُن کے لیے دعا بھی کی۔" Farooq Abdullah appears before ED
واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما فاروق عبداللہ کو سمن جاری کیا ہے۔ فاروق عبداللہ کو یہ سمن منی لانڈرنگ کیس میں جاری کیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انہیں 31 مئی کو تفتیش کاروں کے سامنے پیش ہونے کو کہا تھا۔ ED Summons Farooq Abdullah