معراج الدین کلوال 24 جولائی 2014 کو این آئی اے کی حراست میں ہیں اور اس وقت سے دیگر علیحدگی پسندوں کے ساتھ دہلی کے تہاڑ جیل میں قید ہے۔
سنہ 2017 میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے کشمیر میں علیحدگی پسند رہنماؤں اور چند کارکنان کے خلاف کاروائی کرکے انہیں حراست میں لیا تھا۔
این آئی اے کا دعویٰ ہے کہ علیحدگی پسند لیڈران عسکریت پسندوں کو پاکستان کی جانب سے فنڈز فراہم کرتے تھے اور سنہ 2016 میں حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد ہوئے عوامی احتجاج کے دوران لوگوں کو بھڑکایا تھا۔