اردو

urdu

ETV Bharat / state

گمشدہ نوجوان کے اہلخانہ کی دردمندانہ اپیل

گزشتہ روز شہر خاص کے زونی مر میں پیش آنے والے تصادم میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں گمشدہ نوجوان کی ہلاکت سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگیں۔ لیکن پولیس کی طرف سے ابھی تک واضح بیان سامنے نہیں آیا-

family appeals authorities to trace their missing son
گمشدہ نوجوان کے اہلخانہ کی دردمندانہ اپیل

By

Published : Jun 22, 2020, 3:48 PM IST

جموں کشمیر کی دارالحکومت سرینگر کے بمنہ کا رہنے والا 27 سالہ نوجوان ہلال باسط احمد گزشتہ اتوار کو گاندربل ضلع کے گنگبل تفریح گاہ میں ٹریکنگ کے دوران مبینہ طور لاپتہ ہوگیا ہے۔ آج نوجوان کے اہلخانہ نے سرینگر پریس کالونی میں احتجاج کیا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز شہر خاص کے زونی مر میں پیش آنے والے تصادم میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں ان کی ہلاکت کے متعلق افواہیں گردش کرنے لگیں۔ لیکن پولیس کی طرف سے ابھی تک واضح بیان سامنے نہیں آیا-

پولیس ترجمان نے گزشتہ روز تین میں سے دو عسکریت پسندوں کی شناخت کی تھی جن میں ضلع اننت ناگ کے شکور فاروق اور سرینگر کے شاہد احمد کے بطور کی ہے- تیسرے ہلاک شدہ عسکریت پسند کی شناخت صورہ کے انچار علاقے کے محسن اسلم کے بطور ہوئی ہے-

گمشدہ نوجوان کے اہلخانہ کی دردمندانہ اپیل
ہلال کے بھائی ارشاد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ان کے بھائی کے متعلق پھیلائے گئے افواہوں کے سبب ان کو ذہنی پریشانی ہوگئی ہے-ارشاد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہزاروں لوگ کنگبل علاقے میں ٹریکنگ کے لئے جاتے ہیں لیکن انکا بھائی کیسے لاپتہ ہوگیا اور نو دنوں سے انکا کوئی نام و نشان نہیں ہے حیران کن ہے-انہوں کہا کہ :'ہم تمام سیکیورٹی اور دیگر ایجنسیوں سے اپیل کرتے ہے کہ اگر ان کا بھائی انکے پاس ہے تو برائے مہربانی اسکو ہمارے حوالے کریں-' ہلال احمد گزشتہ اتوار کو اپنے دوستوں کے ساتھ گنگبل اور ناراناگ تفریح گاہوں میں ٹریکنگ کے لیے گئے تھے، تاہم انکے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ تب سے وہ لاپتہ ہے-مقامی پولیس نے کا کہنا یے کہ اس معاملے میں انہوں نے کیس درج کرکے تلاشی کاروائی شروع کی ہے اور نو روز سے وہ مقامی لوگوں اور دیگر رضاکاروں کے ساتھ انکی تلاش کرنے میں لگے ہوئے ہیں-رشتہ داروں نے انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ تلاشی کاروائی میں سرعت لائے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details