اردو

urdu

ETV Bharat / state

Raid at Gujarat Conman Home گجراتی ٹھگ کے مکان سے جعلی اسٹامپ پیپر برآمد - گجرات پولیس چھاپہ

دھوکہ دہی کے معاملے میں گرفتار گجراتی ٹھگ کرن پٹیل کے گھر پولیس نے چھاپہ مار کر کئی اہم دستاویز اور بنگلے کی چابیاں ضبط کر لریں۔

گجراتی ٹھگ کے مکان سے جعلی اسٹامپ پیپر برآمد
گجراتی ٹھگ کے مکان سے جعلی اسٹامپ پیپر برآمد

By

Published : Apr 12, 2023, 3:00 PM IST

احمد آباد:گجرات پولیس کی کرائم برانچ نے جموں و کشمیر سے حراست میں لیے گئے ٹھگ کرن پٹیل اور اس کی اہلیہ مالنی کی احمد آباد شہر کے گھوڑاسر علاقے میں واقع رہائش گاہ پرسٹیج بنگلوز کی تلاشی لی۔ منگل کو ایک ایک اہلکار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تلاشی مہم کے دوران، گجرات پولیس نے ایک اور اہم جائیداد نیل کنٹھ گرین بنگلوز کی چابیاں، متعدد بینک اکاؤنٹس اور جعلی اسٹامپ پیپرز بازیاب کیے۔

بنگلوو کے مالک جگدیش چاوڈا کی شکایت کے بعد پیر کو تلاشی شروع کی گئی، جس نے دعویٰ کیا کہ پٹیل نے ان سے بنگلے کی تزئین و آرائش کا وعدہ کرتے ہوئے ان سے 35 لاکھ روپے اینٹھے تھے۔ چاوڈا کے مطابق پٹیل نے خود کو سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والا ایک اعلیٰ عہدیدار جتلایا تھا اور پٹیل اور ان کی بیوی نے مبینہ طور پر زبردستی جائیداد پر قبضہ کر لیا۔ کرائم برانچ کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ معاملہ اور اس تلاشی میں ضبط کیے گئے سامان کی ابھی تفتیش جاری ہے۔

بنگلوو کی چابیوں کے علاوہ، پولیس کو تلاشی کے دوران کئی مجرمانہ اشیاء بھی ضبط کی ہیں جن میں نیل کنٹھ بنگلوو کے منصوبے کی فوٹو کاپی اور بنگلوو میں منعقد ہونے والی ’’واستو پوجا‘‘ کے دعوت نامے شامل ہیں۔ مزید بر آں، پولیس اہلکاروں کو پٹیل کے قبضے سے پانچ بینک اکاؤنٹس اور جعلی اسٹامپ پیپر ملے ہیں جن کی مزید تفتیش کی جائے گی۔ جن میں ایچ ڈی ایف سی بینک، یونین بینک، الہ آباد بینک اور دو دیگر بینکوں کی تفصیلات کرائم برانچ نے ظاہر نہیں کیں، لیکن کرائم برانچ ان بینکوں اور لین دین کی تمام تفصیلات طلب کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Gujarat Conman Case: گجرات وزیر اعلیٰ آفس کے ایڈیشنل پی آر او مستعفی

واضح رہے کہ کرن پٹیل کو دھوکہ دہی کے ایک کیس کے سلسلے میں احمد آباد کرائم برانچ نے ٹرانسفر وارنٹ پر احمد آباد لایا تھا۔ اس نے خود کو وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے ساتھ منسلک ایک اعلیٰ عہدیدار جتلا کر جموں و کشمیر میں انتظامیہ کو جھانسہ دیکر زیڈ + سیکورٹی کور حاصل کیا اور سرکاری خرچہ پر صحت افزا مقامات کی سیر بھی کی۔ تاہم، سرینگر پولیس نے پٹیل کو پی ایم او کے ایک سینئر اہلکار کے طور پر ظاہر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details