اگرچہ گذشتہ برس یہاں کے لوگوں کے پر زور مطالبےکے بعد بڑی مشکل سے متعلقہ محکمےنے ایک ڈرین تعمیر کی ہے، جس کی بنیاد پر مقامی لوگوں کے لئے سہولیات فراہم ہوئی تھی، تاہم امسال پھر سے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
گندہ پانی جمع ہوجانے سے فردوس کالونی کے لوگ پریشان - پانی کی نکاسی
جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے فردوس کالونی کے باشندے پانی کی مناسب نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔ بارش کے دنوں میں یہاں کی سڑکوں پر پانی جمع ہوجاتا ہے، جس کے سبب لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔
پانی کی نکاسی سے فردوس کالونی کے لوگ پریشان
مقامی لوگوں کا کہنا کہ انہوں نے بارہا اس سنگین مسئلے کی جانب توجہ مبذول کروائی تاہم ابھی تک کوئی مثبت قدم نہیں اٹھائے گئے ہیں۔