اردو

urdu

ETV Bharat / state

صحت و طبی تعلیم کے کمشنر سکریٹری اتل ڈلو سے خاص بات چیت - ایس ایم ایچ ایس

صحت و طبی تعلیم کے کمشنر سکریٹری اتل ڈلو نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکار بہت جلد صحت اسکیم متعارف کرنے جا رہی ہے جس سے عوام کو کافی فائدہ ہوگا۔

صحت و طبی تعلیم کے کمشنر سکریٹری اتل ڈلو سے خاص بات چیت
صحت و طبی تعلیم کے کمشنر سکریٹری اتل ڈلو سے خاص بات چیت

By

Published : Oct 28, 2020, 11:01 PM IST

Updated : Oct 29, 2020, 8:15 PM IST

اتل ڈلو نے کہا کہ وادی کشمیر کے مخصوص کووڈ ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور دیگر طبی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جارہا ہے تاکہ مریضوں کو اب نجی طبی مراکز کا رخ نہ کرنا پڑے۔

صحت وطبی تعلیم کے کمشنر سیکرٹری اتل ڈلو سے خاص بات چیت
انہوں نے کہا جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے تناظر میں کئی مہینوں قبل شہر کے چند ہسپتالوں کو کووڈ مخصوص ہسپتالوں میں تبدیل کیے جاچکے ہیں لیکن اب ان مخصوص ہسپتالوں میں بھی معمول کی 'او پی ڈیز' بحال کرنے کے لیے غور و خوص کیا جارہا ہے۔
اتل ڈلو نے کہا کہ ان مذکورہ ہسپتالوں میں کووڈ-19 سے متاثرہ مریضوں کے لیے علحیدہ اور مخصوص وارڈز کے علاوہ دیگر بیماروں کے لیے بھی علاج و معالج کی سہولیات بہم رکھی جاری ہے تاکہ مریضوں کو نجی طبی مراکز کا رخ نہ کرنا پڑے۔ نجی طبی مراکز میں مریضوں کو مہنگے ٹسٹز اور فیس کے نام پر دو دو ہاتھوں لوٹنے کے سوال کے جواب میں کمشنر سیکرٹری اتل ڈلو نے کہا کہ محکمہ نے کووڈ اور دیگر تکالیف کے تشخیص ٹسٹس کی ریٹ مقرر کی ہے اور اگر کوئی ڈائگونوسٹک سنٹر مقرر ریٹ سے بیماروں سے زیادہ فیس لیتا ہے تو ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


تاہم انہوں نے کہا جموں و کشمیر کے صحت شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور یہاں کے سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب سہولت میں بہتری لانے کے لئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات سرکاری ہپسپتالوں میں ہی میسر ہوپائے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے

تتا پانی، جنت ارضی میں قدرت کا ایک انمول تحفہ

سرینگر کے بڑے ہسپتال ایس ایم ایچ ایس اور جموں کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کے حوالے سے پوچھا گئے سوال کے ردعمل میں کمشنر سیکرٹری نے اس بات کا اعتراف کیا کچھ دنوں تک ان مزکورہ ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی رہی لیکن آج کی تاریخ ان ہسپتالوں میں آکسیجن قلت کو دور کیا جاچکا۔

اتل ڈلو نے کہا کہ اس طرح کی شکایات مستقبل پیش نہ آئے اس حوالے سے محکمہ جموں وکشمیر کے تمام ضلع ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ قائم کرنے جارہا ہے اور اس پر کام بھی شدومد جاری ہے۔

بات چیت کے دوران کمشنر سیکرٹری سے جب پوچھا گیا کہ جموں وکشمیر کےمیڈیکل طلبا کے لیے ایم بی بی ایس سٹیں تو بڑھ دی گئی ہیں لیکن نئے میڈیکل کالجوں میں پڑھانے کے لیے عمارتیں ابھی زیر تعمیر ہے ۔اس صورتحال کے بیچ طلبا کی پڑھائی کیسے ممکن ہوپائی گی ۔ اس پر اعتراف ظاہر کرتے ہوئے اتل ڈلو نے کہا کہ مختلف اضلاع میں بن رہے میڈکل کالجوں کی عمارتیں تکمیل کے آخری مراحل سے گزر ہی ہیں اور توقع ہے کہ اگلے برس مارچ یا اپریل تک ان پر کام مکمل ہو جائے گا۔

Last Updated : Oct 29, 2020, 8:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details