اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں چار ملازمین معطل - لاوڈا کے وائس چیئرمین بشیر احمد بٹ

لاوڈا کے وائس چیئرمین بشیر احمد بٹ نے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی تعمیرات کو قطعی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Employees suspended
ملامزین معطل

By

Published : Jun 9, 2021, 10:43 PM IST

لیکس اینڈ واٹر وئیز ڈیلومنٹ اتھارٹی (لاوڈا) میں تعینات چار ملازمین کو ان کے متعلقہ علاقوں میں ہو رہے غیر قانونی تعمیرات کو اعلیٰ حکام کو رپورٹ نہ کرنے کی پاداش میں معطل کر دیا گیا ہے۔

لاوڈا کے افسران کے مطابق یہ ملازمین سعیدہ کدل، عشائی باغ اور فور شور روڑ پر مقامی لوگوں غیر قانونی تعمیرات کر رہے تھے تاہم وہاں تعینات چار ملازمین نے ان تعمیرات کے متعلق اعلٰی حکام کو رپورٹ نہیں کیا اور اس کی پردہ داری کی ہے۔

یاد رہے کہ لاوڈا جھیل ڈل اور ان کے نواحی علاقوں کی پہرہ داری کی ذمہ داری ہے اور ان علاقوں میں کوئی بھی تعمیراتی کام اس محکمہ کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتی ہے۔

افسران کا کہنا ہے کہ ان ملازمین کے خلاف انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہے اور انہیں معطل کرکے لاوڈا کے مین دفتر میں اٹیچ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چھٹویں جماعت کے طالب علم نے عالمی ریکارڈ قائم کیا



افسران کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے احکامات صادر کیے جائیں گے۔

لاوڈا کے وائس چیئرمین بشیر احمد بٹ نے ملازمین پر زور دیا کہ کسی بھی غیر قانونی تعمیرات کو قطعی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details